پاکستان
13 جون ، 2013

متحدہ کا یوم سوگ، کراچی میں کل ہونے والے امتحانات ملتوی

متحدہ کا یوم سوگ، کراچی میں کل ہونے والے امتحانات ملتوی

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سوگ کے اعلان کے بعد وفاقی اردو یونیورسٹی، سندھ ٹیکنکل بورڈ اور کراچی میٹرک بورڈ کے تحت جمعہ کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات کے مطابق سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ناظم امتحانات کراچی میٹرک بورڈ نعمان احسن کا کہنا ہے کہ میٹرک بورڈ کے تحت جمعہ کو خصوصی بچوں کے ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، جبکہ وفاقی اردو یونی ورسٹی کے تحت بھی کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے۔

مزید خبریں :