پاکستان
13 جون ، 2013

چیئرمین پنجاب سنسر بورڈ کی تبدیلی کا مطالبہ

لاہور…فلم اور سینما انڈسٹری سے منسلک شخصیات نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین پنجاب سنسر بورڈ ان کی مرضی کا لگایا جائے۔غیر ملکی فلموں پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے فلم پروڈیوسرز اور سینما مالکان کی آرا ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔چیئرمین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سید نور اور چیئرمین ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن زوریز لاشاری نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے چیئرمین پنجاب سنسر بورڈ کے لئے تین نام تجویز کئے۔زوریز لاشاری نے مطالبہ کیا کہ آئندہ تین سال کے لئے بھی سینما پر تفریحی ٹیکس کی چھوٹ دی جائے تاہم سید نور کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فلموں کی برآمد پر حکومت کی جانب سے ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں :