کھیل
14 جون ، 2013

یوسین بولٹ نے اوسلو ڈائمنڈ لیگ کی ریس 19.7 سیکنڈ میں طے کرلی

یوسین بولٹ نے اوسلو ڈائمنڈ لیگ کی ریس 19.7 سیکنڈ میں طے کرلی

اوسلو …جمیکا کے یوسین بولٹ نے بسلٹ ڈائمنڈ لیگ کی 200 میٹر ریس جیت لی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 19 عشاریہ سات نو سیکنڈز میں طے کیا۔اوسلو میں جاری ڈائمنڈ لیگ میں اولمپک چیمپین یوسین بولٹ بھرپور فارم میں نظر آئے، نہ صرف انہوں نے ٹریک تک کا سفر ایک ریسنگ کار میں طے کیا۔بلکہ سخت سردی کے باوجود عمدہ کارکردگی دکھائی ۔ریکارڈ ساز ایتھلیٹ نے 200 میٹر کا فاصلہ صرف 19 عشاریہ سات نو سیکنڈز میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ خواتین کے 100 میٹر ایونٹ میں بلغاریہ کی ایویٹ لیلوا (Ivet Lalova)نے کامیابی حاصل کی۔سعودی عرب کے یوسف احمد مسرہی نے 400 میٹر ریس جیت کر سب کو حیران کردیا۔

مزید خبریں :