15 جون ، 2013
برمنگھم … چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایجبسٹن برمنگھم میں کھیلا جارہا میچ کئی بار بارش سے متاثر ہوا، جس کے بعد میچ 40 اوورز تک محدود کردیا گیا، پاکستان کے بیٹسمینوں نے ایک بار پھر وکٹیں گنوانے کی عادت دہرائی اور پوری ٹیم 39.4 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا گیا۔ اننگزکے تیسرے اوور میں پاکستان ٹیم کوپہلا جھٹکا لگا جب ناصر جمشید محض 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ اور کامران اکمل نے ٹیم کی نصف سنچری تومکمل کرائی لیکن دونوں آگے پیچھے واپس چلتے بنے، کامران نے 21 اور حفیظ نے 27 رنز بنائے۔ پاک بھارت ٹاکرااس وقت خلل کاشکارہوگیاجب بارش غالب آگئی، میچ کو 40 ، 40 اوور فی اننگزتک محدود کرناپڑا، اس مرتبہ مصباح کو بھی نذرلگ گئی وہ 22 رنز ہی بناپائے، اسدشفیق نے ٹیم میں واپسی کو یادگار بنانے کی کوشش کی مگر 41 رنز پر ان کی اننگز تمام ہوگئی، جہاں دوسرے آوٴٹ آف فارم بیٹسمینوں نے اپنی ڈگر نہیں چھوڑی وہیں شعیب ملک نے بھی پھرمایوس کیا، عمرامین 27رنزپرناٹ آوٴٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار، اشانت شرما،ایشون اور جڈیجا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔