پاکستان
17 جون ، 2013

حمزہ کے قتل کا مقدمہ ،چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا

 حمزہ کے قتل کا مقدمہ ،چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا

کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں معمولی جھگڑے پر گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق طالبعلم حمزہ کے قتل کے مقدمے کا چالان تفتیشی افسر نے جمع کرادیا ۔حمزہ قتل کیس کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت میں جمع کروایا۔چالان کی جانچ پڑتال پراسیکیوٹر مظفر سولنگی نے کی۔ ملزم شعیب نوید کو درخشاں تھانے کی حدود سے مقتول حمزہ کے قتل میں الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ حمزہ کو ذاتی جھگڑے کے دوران ملزم شعیب نوید کے گارڈ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔مقتول کے اہل خانہ کی درخواست پر مقدمے کی سماعت سیشن عدالت سے انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کی گئی ہے۔

مزید خبریں :