17 جون ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ق نے بابائے قوم کی ریذیڈنسی پر حملے اور تباہی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی،مسلم لیگ ق پنجاب کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پہاڑوں کے اوپر ہوں یا اندر ،انہیں عبرت کا نشان بنانے کا وقت آ گیا ہے ،پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد مسلم لیگ ق کی رکن ثمینہ خاور حیات نے جمع کرائی،اس سے قبل مسلم لیگ ق پنجاب کے اجلاس میں ریزیڈنسی پر حملے کی شدید مذمت اور کوئٹہ دہشت گردی میں معصوم طالبات کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ،ق لیگ کے رہنماوٴں میاں منیر، سیمل کامران اور دیگر کا کہنا تھا کہ حملے سے بابائے قوم کی روح زخمی ہوئی ،دہشت گرد وں کو ریاستی طاقت سے کچلنے کا وقت آ گیاہے ،ان کا کہنا تھا کہ حملے میں غیرملکی ہاتھ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔