17 جون ، 2013
کراچی…سندھ کابینہ نے بجٹ برائے2013-14پر تجاویز کی منظوری دیدی ہے۔ سندھ کابجٹ6 کھرب 21 ارب روپے کا ہوگا جبکہ بجٹ خسارہ 21 ارب روپے رکھاگیاہے۔وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔نئے بجٹ میں گورنر کے صوابدیدی ترقیاتی فنڈز ایک ارب سے کم کرکے گیارہ کروڑ روپے کرنے کی تجویز ہے۔سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ سید مراد علی شاہ نے تیار کیا ہے۔