17 جون ، 2013
راولپنڈی…وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آئندہ ماہ ریلوے ٹریک پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر افراد سے ریلوے اراضی واگزار کرائی جائے گی ، انہیں یقین ہے کہ ریلوے اپنے ٹریک پر دوڑے گی۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے راولپنڈی ٹرین میں سفر کیا، راولپنڈی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعدرفیق کاکہناتھاکہ وہ ریلوے کی مشکلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں ، ملک کے ہراسٹیشن پربذریعہ ٹرین جائیں گے، وزراء کو ٹرین میں سفر کرنے کی گزارش کریں گے تاکہ ریل کی اہمیت اجاگر ہوسکے۔مضبوط اور موثر ویجی لنس سیل قائم کیاجائیگا، انہیں موجودہ ڈائریکٹوریٹ پر اعتبار نہیں ہے۔ ان کاکہناتھاکہ بہتر کارکردگی دکھانے والا ہی ڈی ایس کی سیٹ پر رہے گا۔