17 جون ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز نے کارروائی کر کے اسکول کے مغوی چوکیدار کو بازیاب کرالیا، مغوی کی بازیابی کے لیے اسکول مالک سے 5لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں اسنیپ چیکنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ایک شخص رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر موٹرسائیکل اور ایک نائن ایم ایم پستول پھینک کر قریب واقع تنگ گلیوں میں فرار ہو گیا، جس کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران ایک گھر سے ایک شخص کو بازیاب کرایا گیا ، مغوی ایک نجی اسکول کا چوکیدا ر تھا اور اس کی بازیابی کے لیے اسکول مالک سے پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔