پاکستان
19 جون ، 2013

عمران فاروق قتل کیس: شمال مغربی لندن میں تلاشی کا سلسلہ جاری

عمران فاروق قتل کیس: شمال مغربی لندن میں تلاشی کا سلسلہ جاری

لندن … عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں شمال مغربی لندن میں گھروں کی تلاشی کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق لندن میں تلاشی کا کام گزشتہ صبح 6بجے شروع کیاگیا تھا۔ ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق گھروں کی تلاشی کا کام بغیر کسی وقفے کے رات سے جاری ہے، انسداد دہشت گردی کے حکام گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

مزید خبریں :