19 جون ، 2013
کراچی … سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ کراچی میں یو این ڈی پی کی سالانہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے سندھ حکومت کے مختلف شعبوں کو ملانے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اکیلے اڑان کرنا اچھا نہیں لگتا، اس لئے متحدہ کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، پاکستان کی سیاست دوریاں برداشت نہیں کرسکتی۔ان کا کہنا ہے کہ سب کو اتحاد کے ساتھ چلنا ہوگا۔