19 جون ، 2013
کوئٹہ … پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ وفاق سیکیورٹی فورسز کو واضح پیغام دے کہ وہ صوبوں کے ماتحت ہیں۔ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ اور فورسز کو سویلین حکومت کا تابع بنانا لازمی ہے، اس بارے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیانات حوصلہ افزا ہیں تاہم انہیں بیان سے آگے بڑھ کر کچھ کرناہوگا، پارلیمان کی بالادستی کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں پیپلزپارٹی بھی حکومت کا ساتھ دے گی۔ اس سے پہلے رضا ربانی نے سی ایم ایچ اسپتال کا دورہ کیا اور ویمن یونی ورسٹی بس دھماکے کی زخمی طالبات کی عیادت کی۔