پاکستان
19 جون ، 2013

بلوچستان حکومت کی 3 رکنی مختصر کابینہ نے حلف اٹھالیا

بلوچستان حکومت کی 3 رکنی مختصر کابینہ نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ … بلوچستان حکومت کی 3 رکنی مختصر کابینہ نے حلف اٹھالیا، مخلوط حکومت میں شا مل مسلم لیگ ن، نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے ایک ایک وزیر لئے گئے ہیں۔ بلوچستان کابینہ کی تقریب حلف برداری کوئٹہ کے گورنر ہاوٴس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر محمد خان اچکزئی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا، وزراء میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ثناء اللہ زہری، نیشنل پارٹی کے نواب محمد خان شاہوانی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارتوال شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈا کٹر عبدالمالک بلوچ، اراکین اسمبلی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء شر یک تھے۔ وزراء کے محکموں کا اعلان جلد کر دیا جا ئے گا۔ میڈ یا کے نمائندوں نے گورنر ہاوٴس میں کوریج کا بائیکاٹ کیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے پر نسپل سیکریٹری اور دیگر حکام نے انہیں منایا۔

مزید خبریں :