19 جون ، 2013
لاہور … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت نے چند روز میں دوبار بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام پر ہر ہفتے بجلی گرانا شروع کر دی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہاکہ بیرونی قرضے نہ لینے کیلئے دعوے داروں نے حکومت سنبھالتے ہی آئی ایم ایف او ر ورلڈ بینک کے سامنے جھولی پھیلا دی ہے اور ان کی کڑی سے کڑی شرائط ماننے پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مستقل بھکاری بنائے رکھنے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں نے ہمارے پالیسی میکرز کو اپنی مٹھی میں بند کر رکھاہے۔