پاکستان
19 جون ، 2013

خیبر پختوانخوا : ڈھائی ہزار میگاواٹ پن بجلی کے مواقع موجود ہیں، سراج الحق

خیبر پختوانخوا : ڈھائی ہزار میگاواٹ پن بجلی کے مواقع موجود ہیں، سراج الحق

پشاور … خیبر پختوانخوا کے وزیر خزانہ سراج الحق نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخوا میں ڈھائی ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں، وفاق اور صوبے یہاں سرمایہ کاری کرکے بجلی بحران پر قابو پالیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ واپڈ ہر سال خیبر پختوانخوا کو بجلی لائلٹی کی مد میں 6 ارب روپے دینے کا پابند ہے لیکن وہ یہ رقم ادا نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے ذمہ خیبرپختونخوا کی اربوں روپے کی لائلٹی کے حصول کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ وزیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہاکہ اگلے سال مختلف ذرائع سے 450 میگاواٹ سے زائد بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کریں گے۔

مزید خبریں :