پاکستان
19 جون ، 2013

پنج گور: پک اپ حادثے کا شکاردو افرادہلاک، چار زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ سے پنجگور جانے والی پک اپ گاڑی الٹ جانے کے باعث دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پنجگور جانے والی پک اپ بسیمہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد صابر علی اور محمد اکرم موقع پر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں کو بسیمہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ ایک دوسرے واقع میں پنجگور کے علاقہ گرمکان میں صفائی کے دوران ایک مزدور کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

مزید خبریں :