19 جون ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ کے سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سلطان احمد نامی شخص سبزل روڈ پر اپنے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش طبی معائنہ کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔ دوسرے واقعہ میں سریاب کے علاقے برماہوٹل کے قریب دوکان پر فائرنگ سے ایک شخص غلام حضرت زخمی ہوگیا۔جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔