20 جون ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملیں،جنہیں اغواء کرنے کے بعد قتل کرکے بوریوں میں بند کرکے پھینکا گیا، فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔ پولیس کیمطابق ماڑی پورروڈ پر کراوٴن سینماء کے قریب نالے میں سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، گارڈن کے علاقے میں دھوبی گھاٹ کے قریب قائم کچرا کنڈی سے رات گئے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد گولیاں مار کرہلاک کیا گیا ہے، مقتولین کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی اورلاشیں ضابطہ کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔ سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے،دوسری جانب قصبہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔