پاکستان
20 جون ، 2013

حکومت نے1فیصد ٹیکس بڑھایا، قیمتیں15فیصد بڑھ گئیں، چیف جسٹس

حکومت نے1فیصد ٹیکس بڑھایا، قیمتیں15فیصد بڑھ گئیں، چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک فیصد جنرل سیلز ٹیکس بڑھایا، اشیاء کی قیمتیں 15فیصد بڑھ گئیں۔حکمران خود ٹیکس لگائیں گے تو پارلیمنٹ سے کون رُجوع کرے گا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف کیس کی سماعت کر رہا ہے ،چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیئے کہ جی ایس ٹی میں اضافے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، حکومت کو آئینی اور قانونی طریقہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔

مزید خبریں :