پاکستان
21 جون ، 2013

ملتان:ویگن ڈرائیورزکااحتجاج، ٹریفک وارڈن کو مارمار کربھگادیا

ملتان:ویگن ڈرائیورزکااحتجاج، ٹریفک وارڈن کو مارمار کربھگادیا

ملتان…ملتان میں ویگن ڈرائیورزکا چالان کرانے سے انکار کرتے ہوئے پہلے احتجاج کیا اور اس کے بعد ٹریفک وارڈن کو مار مار کے بھگادیا۔ملتان کے وہاڑی چوک پر ویگن اونرز ایسوسی ایشن نے ناجائز چالان اور مسافر وینز کو سی این جی فراہم نہ کرنے پر ٹائر جلا کر دو گھنٹے تک روڈ کو بلاک کئے رکھا۔ پولیس نے جب روڈ کو کھلوانے کی کوشش کی تو مظاہرین مشتعل ہو گئے نتیجہ میں مظاہرین نے ایک ٹریفک وارڈن کی پٹائی کر دی اور دور تک پٹائی کرتے ہوئے اسے بھاگتے رہے پولیس والوں نے بھی اس موقع پر اپنی جان بچائی اور موٹر سائیکل اسٹارٹ کر کے بھاگ نکلے مظاہرین نے اس موقع پر پتھراوٴ بھی کیا۔ بعد میں مظاہرین نے مسافر بسوں سے مسافروں کو بھی باہر نکالا۔

مزید خبریں :