پاکستان
21 جون ، 2013

ارشد پپو کیس کا مرکزی ملزم اے ایس آئی علی باقر گرفتار

ارشد پپو کیس کا مرکزی ملزم اے ایس آئی علی باقر گرفتار

کراچی …کراچی کے علاقے لیاری میں سنگولین میں رینجرز نے آپریشن کے دوران 2 مغوی بازیاب کرالئے، جبکہ ارشد پپو کیس کے مرکزی ملزم اے ایس آئی علی باقرکو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ذارئع کا کہنا ہے کہ لیاری آپریشن کے دوران 3 مغوی بازیاب کئے گئے۔ بازیاب کئے جانے والے مغویوں میں حسن ، شہریار اور محمد عمر شامل ہیں۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ محمد عمر ریٹاریئرڈ لیفٹیننٹ کا بیٹا ہے جو ڈیفنس کا رہائشی ہے،اسے 13 جون کو اغوا کیا گیا تھا اور بازیابی کیلئے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔دوسری جانب ارشد پپو کیس کے مرکزی ملزم پولیس اہلکار اے ایس آئی علی باقر کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ ہے۔

مزید خبریں :