21 جون ، 2013
اسلا آباد…الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 41 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول تیار کرلیا ہے،پولنگ 22 اگست کو ہو گی،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلیوں کی25 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی 3 سے 9 جولائی تک کی جائے گی،جن کی جانچ پڑتال 11سے 17 جولائی تک کی جائے گی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 22 جولائی تک دائر کی جاسکیں گی،امیدواروں کی حتمی فہرست یکم اگست کو جاری کردی جائے گی،اور پولنگ کے لئے عید کے بعد 22 اگست کا دن مقرر کیا گیا ہے۔