12 مارچ ، 2012
جدہ… سعودی عرب کے شہروں ریاض اور جدہ میں خواتین پولیس سینٹرز کھول دیئے گئے یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کے پہلے سینٹرز ہیں۔ نجی، مالیاتی اور املاک کے مسائل سمیت نکاح، طلاق، خلع، نان نفقہ جیسے مسائل سے متعلق عدالتی احکام پر عملدرآمد کیلئے لیڈیز پولیس ہی سے رجوع کیا جائے گا۔ گزشتہ ایک سال سے کم عرصے میں صرف ریاض میں 860 سے زیادہ خاندانی مسائل، 111 مالیاتی اور 81 جائیدادوں کے مسائل رکارڈ پر آئے جن کا تعلق خواتین سے تھا۔