12 مارچ ، 2012
استنبول… ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب لگائے گئے مزدوروں کے ایک خیمے میں اچانک آگ لگنے سے کم از کم 14 تعمیراتی کارکن ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب لگائے گئے مزدوروں کے ایک خیمے میں اچانک آگ لگنے سے کم از کم 14 تعمیراتی کارکن ہلاک ہو گئے۔ استنبول کے متعلقہ علاقے کے میئر نجمی کادیوگلو نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کو رات گئے پیش آیا، جب ایک زیر تعمیر شاپنگ مال کے قریب ایک بہت بڑے رہائشی خیمے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترکی کے سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق یہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔