12 مارچ ، 2012
کابل… جرمنی کی چانسلراینجلا مرکل غیر متوقع دورے پر افغانستان پہنچ گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلراینجلا مرکل غیر اعلانیہ دورے پر افغان شہر مزار شریف پہنچیں۔اینجلا مرکل قندوز جانا چاہتی تھیں جہاں جرمن فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات ہے تاہم مسلسل برف باری اورغیر متوقع صورتحال کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔اینجلا مرکل نے اس سے قبل دسمبر 2010 میں کرسمس سے پہلے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔