دنیا
12 مارچ ، 2012

معصوم شہریوں کی ہلاکت، افغان طالبان کی انتقام لینے کی دھمکی

معصوم شہریوں کی ہلاکت، افغان طالبان کی انتقام لینے کی دھمکی

کابل… طالبان نے امریکی فوجی کی فائرنگ سے 16 شہریوں کی ہلاکت کا انتقام لینے کی دھمکی دے دی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے امریکی فوجی کی جامنب سے قندھار میں بلااشتعال فائرنگ سے 16 شہریوں کی ہلاکت پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ایک پیغام میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے ہر ایک شخص کا انتقام لیا جائے گا۔طالبان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو اس کارروائی کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مزید خبریں :