12 مارچ ، 2012
غزہ… غزہ میں اسرئیل کے تازہ فضائی حملے میں دو فلسطینی جاں بحق اورتیس سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی ، خان یونس اور بیت لہیہ سمیت کئی علاقوں میں حملے کیے جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔اس تازہ حملے کے بعد جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے۔اسرائیلی حکومتی ترجمان نے حملے کی تصدیق کردی ہے۔تاہم ہلاکتوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔