25 جون ، 2013
میران شاہ… تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ سیاسی حکومت کے پاس مذاکرات کیلئے حالات مناسب نہیں ہیں،تحریک طالبان کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ سیاسی حکومت کے پاس اختیار نہیں ، سیاسی حکومت انٹیلی جنس اداروں کے سامنے کھڑی ہوسکتی ہے تومذاکرات کا سوچا جاسکتا ہے۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان احسان اللہ احسان اوررکن شوریٰ ڈاکٹر اسد کی ویڈیومیں کہتے ہیں کہ فرید خان اور عمران مہمند پر حملے سے تحریک کا کوئی تعلق نہیں،پولیو ٹیموں پر حملے کی ذمہ داری کبھی قبول نہیں کی تاہم پولیو مہم پر تحفظات ہیں ۔اے این پی کو جنگ کا حصہ بننے پر نشانہ بنایا۔ویڈیو پیغام کے مطابق مذاکرات سے انکار نہیں کیا تاہم مذاکرات کیلئے حالات مناسب نہیں ہیں۔