25 جون ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف سے امریکی خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنز نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اور افغانستان میں امن کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی خصوصی نمائندے جیمز ڈوبنزکی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے۔