Geo News
Geo News

دنیا
25 جون ، 2013

وزٹ ویزا: زرضمانت وصول کرنے کی پالیسی کو حتمی شکل نہیں دی،برطانیہ

 وزٹ ویزا: زرضمانت وصول کرنے کی پالیسی کو حتمی شکل نہیں دی،برطانیہ

لندن …برطانوی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ وزٹ ویزے پر برطانیہ آنے والوں سے زرِ ضمانت وصول کرنے کی پالیسی کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ حکومت ایک نئی پالیسی تیار کررہی ہے جس کے تحت پاکستان سمیت بعض ممالک کے شہریوں کو وزٹ ویزے پر برطانیہ میں داخلے کے لئے تین ہزار پاوٴنڈ زر ضمانت ادا کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وہ یہ اسکیم آزمائشی بنیادوں پر شروع کرنا چاہتی ہے۔ اس کا مقصد امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پالیسی کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ پالیسی پر عمل کے لئے پاکستان کو آزمائشی ملک کے طور پر استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے لیکن ابھی اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ ایسی کوئی بھی اسکیم صرف ان غیر ملکیوں کے لئے ہوگی جن کے بارے میں انتہائی خطرہ ہوگا کہ وہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر قیام کرسکتے ہیں۔انہیں ان کیممالک میں بھجوانیکاابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید خبریں :