دنیا
12 مارچ ، 2012

پاکستان سے تنازعات، مذاکرات سے حل کرنے چاہتے ہیں، بھارتی صدر

 پاکستان سے تنازعات، مذاکرات سے حل کرنے چاہتے ہیں، بھارتی صدر

نئی دہلی… بھارتی صدر پارتھیبا پاٹل نے پاکستان کے ساتھ تنازعات کو مذاکرات کی ذریعے حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے اپنے آخری خطاب میں بھارتی صدر کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کے درمیان تجارت ہونی چاہئے۔انھوں نے خطے کے ممالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انھوں نے واضع کیا کہ پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کر نا چاہتے ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور دہشت گرد گروپس اور ان کی حامیوں کے خلاف کارروائی کرے۔انھوں نے بھارتی فوج کو دنیا کی بہترین فوج بنانے کا عندیہ دیا۔بھارتی صدر پارتھیبا پاٹل نے کہا ہے کہ عالمی معاشی بحران نے جہاں ملکوں کی معیشت کو نقصان پہنچایا وہیں بھارت بھی اس بحران سے متاثر ہوا ہے۔

مزید خبریں :