18 جنوری ، 2012
کراچی…وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی درآمدکیلئے ابتدائی بات چیت مکمل ہو چکی ہے، ایل این جی کی فروخت سے متعلق قطر آئندہ ایک ہفتے میں ٹرم شیٹ بھیجے گا۔ جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ درآمد شدہ ایل این جی مہنگی ہوگی مگر ا س کے بغیر مستقبل میں توانائی بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ قطر کی جانب سے بھیجی جانے والی ٹرم شیٹ میں ایل این جی کی کوالٹی ،قیمت اور برآمدی ایل این جی کی مقدارسمیت دیگر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔اس ٹرم شیٹ پر متفقہ ہونے کے بعد پاکستان ایل این جی کی خریداری کے حتمی معاہدے کی طرف بڑھے گا۔پاکستان حکومتی سطح پرقطر سے یومیہ 50کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔