دنیا
12 مارچ ، 2012

ڈھاکا:حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں شدت

ڈھاکا:حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں شدت

ڈھاکا… بنگلادیش میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں شدت آگئی ہے۔ڈھاکا میں پیر کو بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاجارہا ہے اور حکومت کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت سے فوری برطرف ہونے اور جلد انتخابات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ڈھاکا میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔۔ڈھاکا میں اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بندہیں اور شہر میں بس اور فیری سروس بھی معطل ہے۔اہم اور مصروف شاہراہوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں اپوزیشن کے کارکنوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔ڈھاکا میں کسی ناخوشگوار واقعے سے نبٹنے کے لیے 15 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :