دنیا
12 مارچ ، 2012

یورپی یونین غیر قانونی امیگریشن روکے، فرانسیسی صدر سرکوزی

یورپی یونین غیر قانونی امیگریشن روکے، فرانسیسی صدر سرکوزی

پیرس … فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے فرانس کو شین گین زون سے نکالنے اور فرانس کو یورپ کے پاسپورٹ فری زون سے اس وقت تک باہر رکھنے کی دھمکی دی ہے جب تک یورپی یونین غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سرحدوں پر سختی نہیں کرتی۔ صدر نکولس سرکوزی نے پیرس کے باہر ایک عظیم الشان انتخابی جلسے سے خطاب کیا جس میں 60 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ جلسے میں شوبزنس کی شخصیات، سابق صدر متراں کی اہلیہ اور صدر سرکوزی کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔ نکولس سرکوزی نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ فرانس اور یورپ کے لئے ضروری ہے کہ ان کی سرحدوں کو غیر قانونی امیگریشن سے محفوظ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو فرانس کو تمام 27یورپی ملکوں کے پاسپورٹ فری زون سے الگ کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :