کاروبار
18 جنوری ، 2012

وائس چیئرمین نیپرا مقبول خواجہ مستعفی ہوگئے

اسلام آباد … وائس چیئرمین نیپرا مقبول خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق مقبول خواجہ نے لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناپر مستعفی ہو رہے ہیں۔ مقبول خواجہ نیپرا میں سندھ کی طرف سے ممبر اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق مقبول خواجہ ممبر نیپرا میں 4 سالہ مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی 10ماہ کی توسیع پرکام کر رہے تھے۔

مزید خبریں :