کاروبار
13 مارچ ، 2012

ہانگ کانگ میں دفاتر کے کرائے دنیا بھر میں مہنگے ترین بن گئے

 ہانگ کانگ میں دفاتر کے کرائے دنیا بھر میں مہنگے ترین بن گئے

کراچی… محمد رفیق مانگٹ…دنیا بھر میں ہانگ کانگ دفاتر کے مہنگے ترین کرائے میں سرفہرست بن گیا۔ جہاں دفاتر کیلئے فی مربع فٹ کا کرایہ سالانہ 97.11 پونڈ ہے۔ مہنگے ترین دفاتر میں ہانگ کانگ نے لندن سے یہ اعزاز چھین لیا۔ جہاں گزشتہ برس 92.50 پونڈ فی مربع فٹ کرایہ تھا۔ہانگ کانگ میں مہنگی ترین جگہ ہونے کی اصل وجو بینکوں کی بڑھتی ہوئی بھوک ہے جو ایشیاء میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔ چین کے اہم علاقوں میں دفاتر کے کرائے 2011 ء میں28 فی صد اضافے کے ساتھ 97.11پونڈ فی مربع فٹ ہو ئے۔اس اضافے کی وجہ ایشیاء میں مالیاتی مراکز کا قیام ہے۔بیجنگ میں آفسز کی لاگت میں تیز ی سے اضافے سے ایشیائی مارکیٹ میں تیزی آئی ہے جس میں گزشتہ برس46فی صد اضافے کے36.27مربع فٹ تک کرائے جا پہنچے جس نے دنیا کی19ویں مہنگی ترین ماکیٹ بنا دیا۔ یورپی بحران میں جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے لندن میں پناہ حاصل کی اور 2011کے پہلے چھ ماہ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن سال کے آخر میں کم ہو کر92.50 پونڈمربع فٹ ہوگیا۔ امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی وجہ سے مارکیٹ کی بہت مانگ ہے جہاں گزشتہ برس یہ کرائے میں24فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو24.42پونڈ فی مربع فٹ تک جا پہنچا۔

مزید خبریں :