19 جنوری ، 2012
واشنگٹن … امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آبنائے ہرموز کو بند کرنے کی ایران کی کسی بھی دھمکی سے نمٹنے کے لئے امریکی ملٹری مکمل طور پر تیار ہے۔پینٹاگون میں نیوز بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال پر کیا ایران کی دھمکیوں نے خطے میں امریکی فوج کو حمکت عملی میں ردوبدل کرنے پر مجبور کیا۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ خطے میں بھاری موجودگی پہلے سے ہی ہے تاکہ باور کرایا جاسکے اس حصے کو محفوظ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس موڑ پر صورت حال سے نمٹنے کے لئے کوئی خاص اقدامات نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ، ایران کو آبنائے ہرموز بند کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔