کاروبار
19 جنوری ، 2012

لاہور ریجن : تین روزکی بندش کے بعدسی این جی اسٹیشنز کھل گئے

لاہور ریجن : تین روزکی بندش کے بعدسی این جی اسٹیشنز کھل گئے

لاہور … اوگرا شیڈول کے تحت لاہور ریجن میں تین روزبند رہنے والے سی این جی ا سٹیشنز آج صبح6 بجے کھل گئے ہیں۔ لاہور ریجن میں پیر کی صبح 6 بجے بند ہونے والے سی این جی سٹیشنز نے اوگرا شیڈول کے تحت بدھ کو رات 10 بجے کھلنا تھا ،لیکن رات 10 بجے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت فلنگ سٹیشنز کی بندش میں 8 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ،جس پر پورے ریجن میں کہیں گیس سٹیشنز کھول دیے گئے اور کہیں بند کر دیے گئے۔جبکہ دوپہر سے لائنوں میں لگے صارفین نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔جبکہ کھلنے والے سی این جی سٹیشنز کو بند کرانے کے لئے سوئی گیس کی ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں۔

مزید خبریں :