13 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینوں کی روانگی میں5گھنٹے سے زائد تاخیر ہونے پر مسافر سراپاء احتجاج بن گئے،،اور انہوں نے وفاقی حکومت،وزیرِ ریلوے اور ریلوے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مسافروں نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی میں5 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہو چکی ہے،جعفر ایکسپریس کو 4بجے روانہ ہونا تھا، مگر ابھی تک انجن نہیں مل سکا، ریلوے حکام اپنے دفاتر میں موجود نہیں ، گاڑیاں کب روانہ ہوں گی،انہیں کچھ نہیں بتایا جا رہا،مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئیوفاقی حکومت،وزیرِ ریلوے اور ریلوے حکام کے خلاف شدید نعریبازی کی۔