13 مارچ ، 2012
لاہور… لاہورکے نواحی علاقے باٹا پور سے اتوار کے روز ملنے والی چار سالہ بچے کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔پولیس ابھی تک ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز باٹا پور کے علاقے دربار شاہ ولی کے قریب سے ایک بچے کی لاش ملی،،والدین جو اپنے لاڈلے کو48گھنٹے سے ڈھونڈ رہے تھے،میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد انہوں نے اس کی شناخت کر لی،4سالہ معصوم رحمان گجر پورہ کے رہائشی محنت کش محمد الیاس کے آنگن کا پھول تھا۔جسے کسی درندہ صفت نے مسل دیا ،والدین نے بتایا کہ رحمان کو ہفتے کے روز گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کسی نے اغوا کر لیا تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔