13 مارچ ، 2012
لاہور… پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے میئرز اور ناظمین کو گھر بھیجنے والے شہباز شریف میئر استنبول سے عوامی خدمت کا سبق حاصل کریں ۔ لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عوامی خدمت کے اعتبار سے سرِفہرست بلدیاتی نظام چار سال سے معطل ہے، نام نہاد خادمِ اعلیٰ نے بلدیاتی اداروں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور اپنے چہیتوں کو نواز رہے ہیں۔ چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ پنجاب میں بیڈ گورننس کی وجہ سے پھیلا ہوا گند صاف کرنے کیلئے غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کرنے کی زیادہ ضرورت ہے