پاکستان
13 مارچ ، 2012

اسکول ٹیچر پر تشدد،سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کی درخواست ضمانت خارج

اسکول ٹیچر پر تشدد،سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کی درخواست ضمانت خارج

لاہور… سرگودھا میں ا سکول ٹیچرکوتشددکانشانہ بنانے اوران کی ٹانگیں توڑنے میں ملوث ملزم سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی ہے۔ آج جب سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کیخلاف کیس کی سماعت لاہورہائی کورٹ میں شروع ہو ئی تو تشدد کے شکاراستاد ٹیچراسٹریچر نفیس خان ایمبولینس پر ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہیں اسٹریچر پرعدالت میں لایا گیا۔ سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق ایم پی اے اسلم میڈھیانہ کاکہناتھاکہ انکے خلاف مقدمہ جھوٹا ہے ، اسکول ٹیچر آپس کی لڑائی میں زخمی ہوا تھا، اس واقعے سے میرا کوئی تعلق نہیں ،مقدمے کے اندراج کے وقت میں وہاں نہیں تھا ،۔کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی بھاری نفری عدالت میں موجود رہی ۔ فیصلے کے وقت سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ عدالت میں موجود نہ تھے، انکے وکیل نے موٴقف اختیار کیا کہ وہ دل کے مریض ہیں اور چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئے ہیں۔

مزید خبریں :