پاکستان
13 مارچ ، 2012

پشاور ہائیکورٹ ،لاپتہ افراد کیس میں وزارت داخلہ و دفاع سے وضاحت طلب

پشاور ہائیکورٹ ،لاپتہ افراد کیس میں وزارت داخلہ و دفاع سے وضاحت طلب

پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے مقدمے میں وزارت داخلہ اور دفاع سے وضاحت طلب کرلی۔لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس میاں فصیح الملک نے کی۔ لاپتہ امجد اور سعید کے بار ے میں عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں2009 سے تھانہ مچنی کی حدود سے لاپتہ ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں لاپتہ افراد کے ہمراہ مچنی پولیس اسٹیشن کے اہل کار جاوید کو بھی اٹھایا گیا تھا جو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ عدالت نے جاوید کو آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرکے وزارت داخلہ اور دفاع کو نوٹس جاری کیا۔مردان سے لاپتہ صفدر علی سے متعلق عدالت نے کمانڈنگ افسر ملاکنڈ فورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی۔ صفدر اکتوبر 2010 کو مردان کے علاقے کاٹلنگ سے لاپتہ ہے۔

مزید خبریں :