14 مارچ ، 2012
پشاور… پشاورکے نواحی علاقہ متنی میں نامعلوم حملہ آوروں نے جانے گڑھی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ رات گئے نامعلوم شرپسندوں نے اچانک جانے گڑھی پولیس پوسٹ پر فائرنگ شروع کی اچانک فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق تینوں زخمیوں کو پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کیلئے داخل کرادیا گیا ہے۔