پاکستان
14 مارچ ، 2012

گجرات: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، 2افراد ہلاک

گجرات: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، 2افراد ہلاک

گجرات … گجرات میں سیشن کورٹ کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تھانا سول لائن کی حدود میں نامعلوم افراد نے سیشن کورٹ کے باہر اندھا دند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل قمر الزمان بھی ہے جو اپنے رشتے دار کے ساتھ رشتے دار کے ساتھ عدالت میں پیشی کے لئے آیا تھا۔ جبکہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔جن کی تلاش کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

مزید خبریں :