14 مارچ ، 2012
اسلام آباد… گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں موسم آبر آلود ہے۔غذر کے پہاڑوں پر تیسرے روز بھی برفباری جاری ہے۔غذر کے بالائی پہاڑوں پر تیسرے روز بھی برفباری جاری ہے۔میدانی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔استور،اسکردو اور گردونواح میں جزوی طور پر ابر آلود ہے اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔استور کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں نہیں کھولی جاسکی ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔حالیہ برفباری کے باوجود لواری ٹاپ،کالام اور مالم جبہ کی سڑکیں آمد و رفت کے لئے کھلی ہوئی ہیں۔ آزادکشمیرمیں موسم جزوی پرآلود ہے۔ بالائی علاقوں میں حالیہ برفباری کے بعد بعد سردی برقرار ہے۔