پاکستان
14 مارچ ، 2012

پشاورتعلیمی بورڈ کے زیرانتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع

پشاور… پشاورتعلیمی بورڈ کے زیرانتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ان امتحانات میں ایک لاکھ 14 ہزارسے زائد طلباء وطالبات شریک ہیں۔ آج نویں جماعت کا پہلا پرچہ ہے۔ میٹرک کے امتحان میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 24ہزار56 طلباء وطالبات شرکت کررہے ہیں جن کے لئے 443 امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں۔بورڈ نے امتحانی مراکزکا معائنہ کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں دسویں جماعت کا پرچہ کل ہوگا امتحانات 30 مارچ جبکہ پریکٹیکلز9 اپریل تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں :