دنیا
21 جولائی ، 2013

حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں غیرملکی سربراہان کو مدعوکیا جائے گا

تہران …جنگ نیوز… ایران کے نئے صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں دنیا بھر سے ملکی سربراہوں اور نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ اتوار کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس ارکچنی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر حسن روحانی 4اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب میں پوری دنیا سے تمام ممالک کے نمائندے شرکت کرینگے۔ حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی حلف کی منظوری دینگے۔

مزید خبریں :