26 جولائی ، 2013
ممبئی…این جی ٹی…کئی سالوں کی خاندانی خلش کے بعد بلا آخر امیتابھ بچن اور کپور خاندان میں ذاتی معاملہ رفع دفع ہوہی گیا جس کے بعد پہلی بار کرینہ کپور خان اور امیتابھ بچن ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ فلم ساز و ہدایت کار پرکاش جھا کی نئی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم ”ستیا گرہ :ڈیموکریسی انڈر فائر“ کے ٹریلر کے بعد فلم کے ٹائٹل سونگ کی ویڈیو سمیت ڈائیلاگ پروموز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ پرسوں جوشی کے تحریر کردہ ”رگھوپتی راگھو“ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو راجیو سندریساں، شیوم پھاٹک اور شویتا پنڈت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ اپنی تحریک چلاتی نظر آرہی ہے۔ تامل فلم ”کو“ کی ریمیک ”ستیا گرہ : ڈیمو کریسی انڈر فائر“ میں امیتابھ بچن اورکرینہ کپور خان کے ساتھ اجے دیوگن، ارجن رامپال، منوج باجپائی اور امریتا راوٴ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کرپشن اور سماجی ناانصافیوں کے خلاف متوسط طبقے کی بغاوت کے گرد گھومتی اس فلم میں کرینہ کپور کو بین الاقوامی صحافی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس کو پرکاش جھا کے ساتھ رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ 30کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم کا میوزک موسیقار جوڑی سلیم سلیمان نے ترتیب دیا ہے جو یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت 30اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔