پاکستان
15 مارچ ، 2012

وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر عظمت حیات کے وارنٹ جاری

وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر عظمت حیات کے وارنٹ جاری

پشاور … پشاور ہائی کورٹ نے حکم عدولی پر وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر عظمت حیات کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے۔ یہ احکامات پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ کالج یونیورسٹی اسکندر خان کی درخواست پر دیئے۔ عدالت عالیہ نے ایک سال قبل پشاور یونیورسٹی کو اسکندر خان کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دینے سے متعلق محکمانہ اپیل نمٹانے کا حکم دیا تھا۔ اسکندر خان اس وقت پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز تھے، جس کے بعد ان کا تبادلہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کردیا گیا۔ عدالت نے وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی، رجسٹرار پشاور یونیورسٹی اور رجسٹرار اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری کیا۔

مزید خبریں :